روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: ف
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
فظّ ف ظ ظ
بدمزاج اور گفتگو میں گالی گلوچ استعمال کرنے والا۔
2
فلك ف ل ك
مراد سیاروں کے مدار ہیں۔
3
فَاحِشَة ف ح ش
زنا کے قریب لے جانے والے کاموں اور باتوں یا اس کے الزام کے لیے آتا ہے جو ثبوت کا محتاج ہو۔
4
فَار ف و ر
کسی چیز میں شدت اور جلدی کی وجہ سے اس کے ابال میں تسلسل قائم رہنا۔
5
فَارِض ف ر ض
عمر رسیدہ گائے یا بیل کے لئے مخصوص لفظ۔
6
فَتَقَ ف ت ق
کسی چیز کو پھاڑ کر کھول دینا۔ یا دو متصل چیزوں کو منفصل کرنا۔
7
فَتَنَ ف ت ن
بذات خود سخت مگر دل کشی سے ہوتی ہے۔ یعنی بالعموم ایسی چیزوں سے ہوتی ہے جن سے انسان کا دلی لگاؤ ہو۔ دوسرے تو کیا بسا اوقات خود مفتون کو بھی اس آزمائش کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ اس میں مبتلا ہے۔
8
فَجَر ف ج ر
کسی چیز کا وسیع و عریض رقبہ میں بہنا۔
9
فَخَرَ ف خ ر
ایسی باتوں پر اترانا جنہیں کسی کا اپنا کچھ دخل نہ ہو۔
10
فَرَشَ ف ر ش
کسی چیز کو پورے کا پورا پھیلانا یا بچھا دینا اور ہموار کرنا ۔
11
فَرَغَ ف ر غ
دل کا صبر و سکون سے خالی ہونا۔
12
فَرَغَ ف ر غ
ایک کام کے ختم ہونے اور دوسرا شروع کرنے کے درمیان وقفہ کا نام ہے اور یہ بےکاری کبھی ہوتی ہے کبھی نہیں ہوتی اور اگر ہو تو عارضی ہوتی ہے۔
13
فَرَقَ ف ر ق
کسی چیز کو پھاڑ کر الگ الگ کر دینا۔
14
فَرِحَ ف ر ح
خوشیاں منانا۔ خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی بجائے ان پر اتر آنا۔
15
فَرِہَ ف ر ه
اپنے فن کی مہارت پر اترانا۔
16
فَرَّ ف ر ر
کسی ملزم کا بھاگنا۔
17
فَرْد ف ر د
اکیلا فرد واحد۔ منفرد کے لیے جبکہ اسی جیسے دوسرے موجود ہوں۔
18
فَزِعَ ف ز ع
گھبراہٹ جو کسی چیز کی دہشت کی وجہ سے ہو ۔
19
فَسَّرَ ف س ر
مبہم اور مشکل مقامات کی وضاحت کرنا۔
20
فَصَحَ ف ص ح
خوش گفتار ہونا ، حشو و زوائد سے پاک بات کرنا ۔
21
فَصَلَ ف ص ل
کسی مقام سے روانہ ہو جانا
22
فَصَّلَ ف ص ل
کوئی بات ترتیب وار اور الگ الگ کر کے بیان کرنا ۔
23
فَضْل ف ض ل
از راہِ مہربانی کسی کو اس کے استحقاق سے کچھ زیادہ دینا۔
24
فُرَادٰي ف ر د
ایک ایک کر کے جانے والے کو کہتے ہیں۔
25
فِتْنَة ف ت ن
الزام سے یکسر انکار کر دینے کے لیے آتا ہے۔
26
فِدْيَة ف د ي
کسی کو مصیبت یا قید سے چھڑانے کا عوضانہ۔
27
فِرَاش ف ر ش
بستر یا بچھونا کے لیے عام مستعمل لفظ ہے۔
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com