روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: ع
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
عدل ع د ل
عدل کا تعلق ان چیزوں سے ہے جس میں جن میں حواس ظاہرہ سے برابری پیدا کی جا سکے۔
2
عَارِضْ ع ر ض
ایسا بادل جس میں بوندا باندی کی ابتداء ہو چکی ہو۔
3
عَاشَرَ ع ش ر
اپنے خاندان میں مل جل کر رہنے کے لیے۔
4
عَاقَبَ ع ق ب
کسی کے پیچھے لگ کر اس کا مواخذہ کرنا اور سزا دینا ۔
5
عَاقِبَة ع ق ب
کسی کام کے انجام اور اس کے بدلہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
6
عَاقِر ع ق ر
وہ جس کے پہلے اولاد ہوتی رہی بعد میں بند ہو چکی ہو
7
عَالَ ع و ل
ایسی بےانصافی کرنا جس میں دوسرے کا حق بھی تلف ہو اور حق دبنے والے کے لئے گرانبار بھی ہو۔
8
عَتَبَ ع ت ب
ناراضگی دور کرنے کے لیے میٹھے انداز میں خفگی کا اظہار کرنا ۔
9
عَثَرَ ع ث ر
باتوں باتوں میں کسی چیز کا پتہ چل جانے پر۔
10
عَجَبَ ع ج ب
کسی انسان پر سوائے اپنی ذات کے احسان کرنے کے لئے آتا ہے۔
11
عَجُوْز ع ج ز
بڑھیا عورت جس کے اولاد ہونا بند ہو چکی ۔
12
عَدْل ع د ل
دوسرے کو اس کا پورا پورا حق یا اس کی مالیت کے برابر اس کا عوض دینا اور تناسب اور مساوات کو ملحوظ رکھنا اور اس کا استعمال ظاہری اور باطنی اموار میں عام ہیں۔
13
عَدْل ع د ل
اصل چیز کے متوازن اور متناسب بدلہ۔
14
عَذَرَ ع ذ ر
درست اور معقول وجہ پیش کرنے کے لیے آتا ہے۔
15
عَذَّبَ ع ذ ب
سخت سزا کے لیے۔
16
عَرَّضَ ع ر ض
اور عرض میں اشارہ کرنا مقصود نہیں بلکہ اشارہ کنایہ سے بات سمجھانا مقصود ہوتا ہے۔
17
عَرَّفَ ع ر ف
علامات اور نشانات سے بات سمجھانا ۔
18
عَزَلَ ع ز ل
کسی کو اس کے کام سے الگ کرنا۔
19
عَزَمَ ع ز م
سوچ بچار کے بعد پختہ ارادہ بنا لینا۔
20
عَصَمَ ع ص م
کسی مصیبت خوف و خطرہ سے کسی دوسرے کو اپنی حفاظت میں لے کر بچانا۔
21
عَضُد ع ض د
کہنی سے درمیانی انگلی کے آخری سرے تک «ذِرَاع» کہلاتا ہے
22
عَطَلَ ع ط ل
بےکاری جو اضطرار ہو ۔
23
عَظِیْم ك ب ر
جس میں پڑھائی کے علاوہ قوت اور شدت پائی جائے جس طرح حقیر اصغر سے کم تر ہے اسی طرح عظیم ، اکبر سے اوپر ہے۔
24
عَفَا ع ف و
کسی چیز کو چھوڑ دینا کہ وہ بڑھ جائے ۔
25
عَقِب ع ق ب
مرنے کے بعد کسی کی اولاد کو عَقِب کہہ سکتے ہیں اس کی زندگی میں نہیں۔
26
عَقِیْم ع ق م
عقیم وہ ہے جس کے ہاں مطلقتاً اولاد پیدا نہ ہوئی ہو۔
27
عَلَا ع ل و
کا استعمال عام ہے۔
28
عَلِمَ ع ل م
کسی چیز کی حقیقت کے متعلق یقین حاصل ہونے پر۔
29
عَلَّمَ ع ل م
یہ لفظ آگاہ ہونا سے متعدی ہے «عَلِمَ» سے «عَلَّمَ» ۔
30
عَمَرَ ع م ر
زمین آباد کرنے، مکان تعمیر اور آباد کرنے اور رونق بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
31
عَمِهَ ع م ه
دل کا اندھا ہونا
32
عَوَان ع و ن
ادھیڑ عمر ، انسان، حیوان، عورت مرد سب کے لیے مستعمل ہے۔
33
عَيْن ع ي ن
عین کا لفظ دیکھنے کے ظاہری عضو کے لئے آتا ہے۔
34
عُتُلّ ع ت ل
سخت مزاج اور سخت گیر۔
35
عُرف ع ر ف
ہوا کا آہستگی کے ساتھ چلنا جبکہ راحت بھی شامل ہو۔
36
عِشَار ع ش ر
دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں۔
37
عِقَاب ع ق ب
برے کام کا برا بدلہ۔
38
عِيْن ع ي ن
عین کا لفظ دیکھنے کے ظاہری عضو کے لئے آتا ہے۔ عین موٹی موٹی آنکھوں والی۔
39
عِھْن ع ه ن
رنگی ہوئی اون
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com