روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: ق
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
قارِعة ق ر ع
کھڑ کھڑانے کی آواز۔
2
قبس ق ب س
آگ سے آگ جلانا۔
3
قدح ق د ح
آگ نکالتے کی ابتدائی کوشش۔
4
قَامَ ق و م
کسی بھی حالت کے بعد کھڑا ہونا عام ہے۔
5
قَبَسٌ ق ب س
مانگا ہوا آگ کا انگارہ یا شعلہ۔
6
قَبَضَ ق ب ض
موجود چیز کو اپنے ہاتھوں میں بند رکھنے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
7
قَبِحَ ق ب ح
بدحال یا بدصورت ہونا۔ قول، فعل اور شکل کی برائی کے لیے آتا ہے عموماً ظاہری طور پر استعمال ہوتا ہے۔
8
قَدِمَ ق د م
قَدِمَ میں صرف آگے چلنے یا آگے بڑھنے۔
9
قَدَّرَ ق د ر
وہ قوانین فطرت ہے جو اللہ تعالی نے اپنے علم و حکمت سے مقرر کر رکھے ہیں اور یہ مستحق الدلائل ہوتے ہیں اور قَدَّرَ ایسے قوانین پر مبنی اندازہ کو کہتے ہیں۔
10
قَدَّمَ ق د م
قَدَّمَ اور اَسْلَفَ میں وہی فرق ہے جو ارتفاع اور عمق میں ہے اگر نیچے کے کنارے پر ہوں تو اسی راسی فاصلہ کو بلندی کو کہتے ہیں اوپر کے کنارے پر کھڑے ہوں تو وہی فاصلہ گہرائ یہ عمق کہلاتا ہے وہی بات یا کام جو قدّم کا مفہوم سے موقع کے لحاظ سے وہی اسلف بن جاتا ہے ۔
11
قَدْ .
قَدْ ماضی پر داخل ہو کر ماضی قریب کے معنوں میں بھی کر دیتا ہے۔
12
قَرْض ق ر ض
ذاتی اختیاجات کے لیے واپسی کی شرط پر اور قرض حسنہ غیر معین مدت کے لیے۔
13
قَرْیَة ق ر ي
بستی گاؤں یا شہر اور اس کے باشندے ۔
14
قَصَرَ ق ص ر
کسی جگہ بند ہونے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
15
قَصَّ ق ص ص
کوئی قصہ یا ماجرا بیان کرنا۔
16
قَصْد ق ص د
کسی عمل میں افراط و تفریط سے بچ کو اعتدال کی راہ۔
17
قَعَدَ ق ع د
بہت وسیع مفہوم میں مستعمل ہے (لغت اضداد سے ہے) بمعنی بیٹھنا ، بیٹھ رہنا ، ہو بیٹھنا وغیرہ ، کام چھوڑ دینا ، تیار ہونا ۔
18
قَلَّبَ ق ل ب
کسی چیز کی حالت یا معاملہ کو الٹ دینا یا الٹ پلٹ کر دینا۔
19
قَلٰی ق ل ي
کسی سے ناراضگی کی بنا پر اس سے بیزار ہونا۔
20
قَنَتَ ق ن ت
عبادات میں ایسی اطاعت جس میں ہر حال میں عاجزیاور تذلل بھی ہو۔
21
قَوْل ق و ل
کوئی بات بےمعنی ہو یا بامعنی ۔ خواہ دل میں ہو یا نظریاتی ہو ۔
22
قُبُل ، قِبَل ق ب ل
قُبُل اور اس کے مشتقات میں دو چیزوں کا آمنے سامنے یا آگے اور سامنے ہونا۔ یا رو در رو ہونا ضروری ہے۔
23
قُبِحَ ق ب ح
پیدائشی طور پر بری شکل و صورت ہونے کے لیے آتا ہے، صفات کے لیے بھی آتا ہے۔
24
قِسْط ق س ط
کا لفظ دوسرے کو اس کا پورا پورا حق ادا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ وہ یکمیشت ہو یا بالا قساط۔ خصوصاً جبکہ باب افعال سے ہو اور اس کا تعلق ظاہری چیزوں سے ہوتا ہے۔
25
قِصَاص ق ص ص
انسانی خون یا ناحق اور اعضاء جوراح کا بدلہ۔
26
قِطّ ق ط ط
محاسبہ کی بنیاد ہونے کی وجہ سے قط کہا گیا ہے۔
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com