روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: ج
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
جَاء ج ي أ
جَاء کا استعمال عام ہے اور واقع شدہ امر کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
2
جَثَا ج ث و
زانو کے بل بیٹھنا ۔
3
جَثَمَ ج ث م
سینہ کے بل گرنا یا چمٹنا۔
4
جَدَّ ج د د
فیضان الہیٰ کے وہ دوسروں کو بھی بزرگی عطا کرتا ہے۔
5
جَرَمَ ج ر م
گناہ کے کاموں پر ابھارنے اور اشتعال دلانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
6
جَرٰي ج ر ي
کسی چیز کا دور تک یا دیر تک بہتے یا چلتے جانا ہے۔
7
جَزَا ج ز ي
وہ بدلہ جو کسی صورت کم نہ ہو۔
8
جَزَا ج ز ي
پورا پورا بدلہ دینے کے لیے۔
9
جَزِعَ ج ز ع
جب بےصبر بن کر زبان سے واویلا کرنے لگے۔
10
جَعَلَ ج ع ل
کا لفظ عام ہے ، ہر موقع پر استعمال ہو سکتا ہے، خواہ اس کا کا تعلق ایجاد اور تخلیق سے ہو یا محض ترتیب وغیرہ سے ۔
11
جَلَال ج ل ل
قدر و منزلت میں بڑائی کی آخری حد۔
12
جَلَسَ ج ل س
لیٹنے ، کھڑا ہونے یا چلنے کےبعد غرض یہ کہ کسی بھی حرکت کے بعد بیٹھ جانا۔
13
جَمَعَ ج م ع
جمع کا لفظ عام ہے۔ ہر قسم کی چیزوں کے لیے اور ظاہری اور معنوی سب صورتوں میں استعمال ہوتا ہے۔
14
جَمَل ج م ل
پانچ سال سے زائد عمر کا نر اور خوبصورت اونٹ۔
15
جَمِیْل ج م ل
افعال الاخلاق اور احوال ظاہرہ کی اچھائی کے لئے آتا ہے۔
16
جَنَاحَ ج ن ح
ان دونوں کا مجموعہ یعنی کندھے سے انگلی کے سرے تک «جَنَاحَ» ہے۔
17
جَنَبَ ج ن ب
کسی کو الگ کرکے کسی مصیبت سے دور رکھنا۔
18
جَنَبَ ج ن ب
کسی چیز سے دور لے جا کر بچانا۔
19
جَنَّة ج ن ن
کوئی سا باغ جہاں درخت بکثرت ہوں۔
20
جَوْف ج و ف
کسی چیز کا اندرونی خلا۔
21
جُنُب ج ن ب
جُنُب بمعنی اجنبی بھی اور ناپاک بھی
22
جُوْع ج و ع
وہ حالت جب انسان کو کھانے کی طلب ہو۔
23
جِبْت ج ب ت
اوہام و خرافات مثلا ٹونا ٹوٹکہ، جادو گنڈا یا ستاروں کے اثرات اور ان کی فرمانروائی ماننا۔
24
جِذْوَةٌ ج ذ و
ایسا انگارہ جس پر راکھ آ رہی ہو اور چمک ختم ہو گئی ہو۔
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com