روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: خ
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
خاطب خ ط ب
یہ عموماً یک طرفہ بات ہوتی ہے، یا جس کا جواب مخاطب دینا پسند کرے یا ضروری سمجھے تو دے دے۔
2
خبا خ ب و
شعلہ کا ختم ہونا۔ اور انگارہ پر راکھ کا پردہ آ جانا یہ درمیانی صورت ہے۔
3
خرص خ ر ص
محض ظن و تخمین سے کام لینا جس میں حقیقت کو دخل نہ ہو۔
4
خمد خ م د
آگ کا شعلہ ختم ہونا۔
5
خوار خ و ر
بچھڑے کی آواز۔
6
خَبَرَ خ ب ر
جب علم کے ساتھ اس کے جانچ بھی ہوچکی ہو۔ تب استعمال ہوتا ہے۔
7
خَرَصَ خ ر ص
ایسا اندازہ جس کی بنیاد علم و حقیقت کی بجائے ظن و تخمین پر ہو اور یہ ناقابل اعتماد ہوتا ہے۔
8
خَزَنَ خ ز ن
جمع شدہ پیزوں کی حفاظت کرنے کے لیے
9
خَصَاصَة خ ص ص
مفلسی اور محتاج کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت آنا۔
10
خَلَا خ ل و
تنہائی میں ملنے کے لیے علیحدہ ہونا۔
11
خَلَدَ خ ل د
طویل عرصہ تک رہنا کے لیے جس میں تعیر وفساد نہ ہو۔
12
خَلَصَ خ ل ص
آمیزش کا اصل چیز سے الگ ہونا اور خالص باقی رہ جانا۔
13
خَلَعَ خ ل ع
خَلَع َکسی چیز کو دوسری چیز سے علیحدہ کر کے اتارنے کے لیے جس میں وہ شامل تھی استعمال ہوتے ہیں ۔
14
خَیْر خ ي ر
ہر بھلی بات کام یا آدمی کے لیے۔
15
خِلَال خ ل ل
دو ایسی چیزوں کا درمیان یا اندرونی حصہ جن کا آپس میں تعلق ہو۔
16
خِيَرَة خ ي ر
دو یا زیادہ چیزوں میں سے ایک کا انتخاب کر لینے کا اختیار۔
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com