روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: غ
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
غَادَر غ د ر
بہت چیزوں میں سے کسی ایک کو باقی چھوڑنا۔
2
غَال (غول) غ و ل
ایسی بدمستی جس کی وجہ معلوم نہ ہو سکے۔
3
غَدَقَ غ د ق
ایسی بارش جس میں پانی وافر ہو اور وہ سود مند بھی ہو، یعنی سبزہ اگانے کا باعث بنے۔
4
غَشِيَ غ ش و
کسی چیز کی دہشت یا مرض کی وجہ سے یا کسی بھی وجہ سے بے ہوشی کے لیے عام لفظ ہے ۔
5
غَلَقَ غ ل ق
دروازہ وغیرہ بند کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
6
غَلَّ غ ل ل
محاورتاً بخیل اور کنجوس آدمی جو دوسروں کو کچھ نہ دے۔
7
غَلْي غ ل ي
ہنڈیا کے ابلنے کی آواز۔
8
غَلْي غ ل ي
گرمی کی وجہ سے کسی مائع چیز کا جوش مارنا اور اپنی اصل سطح سے بلند ہونا۔
9
غَمَام غ م م
جب بادل گاڑھا ہو جائے اور سایہ فگن ہو سکے۔
10
غَمَرَ غ م ر
شدائد اور سختیوں کی وجہ سے بے ہوشی۔
11
غَنَم غ ن م
غنم صرف بکریوں کے ریوڑ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
12
غَنِيَ غ ن ي
طویل مدت تک آرام و اطمینان سے رہنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
13
غَنِیَ غ ن ي
غنی وہ ہے جسے کسی دوسرے کی احتیاج نہ ہو ، غنی کا تعلق زیادہ تر معاشی اموار سے ہے ۔
14
غَوٰي غ و ي
دینی امور میں بے راہ آدمی کے غلط کام میں پھنس جانے کے لیے (ضلالت سے اگلا درجہ )۔
15
غَیَّر غ ي ر
کسی چیز کی حالت یا صورت میں تبدیلی لانا۔
16
غَیْث غ ي ث
مناسب وقت پر حسبِ ضرورت بارش۔
17
غُلَامٌ غ ل م
وہ بچہ جو بالغ ہو چکا ہو ، نوجوان۔
18
غُلَّ غ ل ل
کچھ خرچ کرنے سے ہاتھوں کا باندھا جانا اور مغلول الید معنی بخیل۔
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com