روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: م
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
مجید م ج د
شان و شوکت میں بزرگ رعب و داب میں بڑا۔
2
منتھٰی ن ه ي
کسی کام کا انجام جہاں جاکر وہ ختم ہوتا ہے ، یہ عام ہے۔
3
مَآء م و ه
بمعنی پانی مجازاً استعمال ہوتا ہے۔
4
مَازَ م ي ز
کسی چیز کو دوسری سے فوقیت اور ترجیح کی بنا پر الگ کرنا۔
5
مَثَاَبة ث و ب
میں جمع ہونا کا معنی کنایی پایا جاتا ہے ۔ اصل معنی بار بار آتے رہنا ہے ۔
6
مَحْرُوْم ح ر م
معاشی لحاظ سے بےنصیب کے لیے
7
مَخْمَصَة خ م ص
خوراک کی کمی کی وجہ سے دبلے پیٹ والا ہونا ۔
8
مَرَحَ م ر ح
ناز وادا سے اکڑ اکڑ کر چلنا۔ شدت الفرح
9
مَرَّةً م ر ر
دفعہ یا مرتبہ کے لیے عام لفظ۔
10
مَرِیْض م ر ض
جسمانی ، قلبی، معمولی یا سخت ہر طرح کے بیماری کے لیے۔
11
مَسَخَ م س خ
اچھی شکل و صورت کو بگاڑنے اور بری بنانے کے لیے آتا ہے۔
12
مَسْغَبَة س غ ب
قحط سال کا دور ۔
13
مَضَاجِع ض ج ع
ہر ایسی چیز جس کے ساتھ انسان ٹیک لگا کر سستا سکے یا سو سکے۔ خواہ چارپائی اور بستر ہو یا کوئی اور چیز۔
14
مَطَرَ م ط ر
ہر طرح کی بارش کے لیے، اسمِ جنس ہے۔
15
مَعْز م ع ز
جب دو یا دو سے زیادہ بکریاں ہوں تو اس پر معز کا اطلاق ہو سکتا ہے ۔
16
مَقْتًا م ق ت
مقت کسی قبیح فعل پر سخت ناپسندیدگی اور بیزاری، قلی کا درجہ۔
17
مَلَءَ م ل أ
پیالہ بھرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
18
مَلْك م ل ك
کسی چیز میں تصرف کرنے کا اختیار۔
19
مَنَعَ م ن ع
کسی چیز کو روک بن کر بچانا۔
20
مَنَّ م ن ن
کسی بڑے احسان کرنے کے لئے۔
21
مَکَّنَ م ك ن
کا لفظ اقتدار و اختیار اور حکومت دینے کے کا لیے عام ہے
22
مَھَدَ م ه د
بچھانے کے ساتھ اس میں سامان تربیت بھی فراہم کرنا۔
23
مُبَارَك ب ر ك
ہر وہ چیز جو خیر کا پہلو لیے ہو اور نتیجہ خیز ثابت ہو۔
24
مُثْلٰی م ث ل
یعنی مثالی ، بہترین ، آئیڈیل جو قابل تقلید ہو۔
25
مُحْصَنَات ح ص ن
اپنی عصمت کی حفاظت کرنے میں آزاد۔
26
مُحْصِن ح ص ن
اپنی عصمت کی حفاظت کرنے میں آزاد۔
27
مُزْن م ز ن
سفید چمکدار بادل۔
28
مُعَمَّر ع م ر
عمر رسیدہ کافی عمر تک زندگی پانے والا ۔
29
مُعْصِرَات ع ص ر
پانی سے بھرپور بادل۔
30
مُكَاءً م ك و
سیٹی کی قسم کی آواز۔
31
مُلْك، مَلَكُوْت م ل ك
اور جب رقبہ کی وسعت کا اظہار مقصود ہو تو «مُلُك» کا لفظ آئے گا۔
32
مِدْرَار د ر ر
پانی کی فراوانی پر دلالت کرتی ہے۔
33
مِھَاد م ه د
کنایۃ زمین کو کہتے ہیں کہ وہ تمام جانوروں کے سامان تربیت کے علاوہ آرام گاہ یعنی بستر کا کام دیتی ہے۔
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com