الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مشكوة المصابيح کل احادیث 6294 :حدیث نمبر
مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة
كتاب الصلاة
قرآن کی آیات کا جواب
حدیث نمبر: 860
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرا منكم ب (التين والزيتون) فانتهى إلى (اليس الله باحكم الحاكمين) فليقل: بلى وانا على ذلك من الشاهدين. ومن قرا: (لا اقسم بيوم القيامة) فانتهى إلى (اليس ذلك بقادر على ان يحيي الموتى) فليقل بلى. ومن قرا (والمرسلات) فبلغ: (فباي حديث بعده يؤمنون) فليقل: آمنا بالله. رواه ابو داود والترمذي إلى قوله: (وانا على ذلك من الشاهدين) وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: من قَرَأَ مِنْكُم ب (التِّين وَالزَّيْتُون) فَانْتهى إِلَى (أَلَيْسَ الله بِأَحْكَم الْحَاكِمين) فَلْيَقُلْ: بَلَى وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ. وَمن قَرَأَ: (لَا أقسم بِيَوْم الْقِيَامَة) فَانْتَهَى إِلَى (أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَن يحيي الْمَوْتَى) فَلْيَقُلْ بَلَى. وَمَنْ قَرَأَ (وَالْمُرْسَلَاتِ) فَبَلَغَ: (فَبِأَيِّ حَدِيث بعده يُؤمنُونَ) فَلْيَقُلْ: آمَنَّا بِاللَّهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ إِلَى قَوْلِهِ: (وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو شخص سورۃ التین کی تلاوت کرے اور جب وہ سورت کی آخری آیات (الیس اللہ باحکم الحاکمین) پر پہنچے تو وہ کہے: ((بلیٰ: وانا علیٰ ذلک من الشاھدین))کیوں نہیں ایسے ہی ہے، اور میں اس پر گواہ ہوں۔ اور جو شخص سورۃ القیامہ کی تلاوت کرے اور آخری آیت (الیس ذلک بقادر علیٰ ان یحی الموتیٰ) کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ وہ مردوں کو زندہ کرے۔ پر پہنچے تو وہ کہے: ((بلیٰ))کیوں نہیں، وہ ضرور قادر ہے۔ اور جو شخص المرسلات کی تلاوت کرے، اور وہ: (فبای حدیث بعدہ یومنون) اس کے بعد وہ کس حدیث پر ایمان لائیں گے۔ پر پہنچے تو وہ کہے: ((امنا باللہ)) ہم اللہ پر ایمان لائے۔ ابوداؤد، اور امام ترمذی نے: ((وانا علیٰ ذلک من الشاھدین)) تک روایت کیا ہے۔ ضعیف۔

تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (887) و الترمذي (3347)
٭ رجل بدوي: مجھول، وللحديث طرق ضعيفة.»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.