الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان क़ुरबानी, ज़ब्हा करना, खानापीना, अक़ीक़ा और जानवरों के साथ नरमी करना شراب کس چیز سے بنائی جاتی ہے؟ “ शराब किस चीज़ से बनाई जाती है ”
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک انگور، کھجور، شہد، گندم اور جو سے شراب بنائی جاتی ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دو درختوں سے شراب بنائی جاتی ہے۔ کھجور اور انگور۔“
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہاں کچھ (مخصوص) مشروبات پائے جاتے ہیں، میں ان میں سے کون سے پی سکتا ہوں اور کون سے ترک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کون سے (مشروبات) ہیں؟“ میں نے کہا: وہ ”بتع“ اور ”مزر“ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”بتع اور مزر کسے کہتے ہیں۔“ میں نے کہا: شہد کہ نبیذ کو ”بتع“ اور مکئی کی نبیذ کو ”مزر“ کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس، نشہ آور مشروب نہیں پینا، کیونکہ میں نے ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیا ہے۔“
|