كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 65. بَابُ: إِذَا رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ لَمْ يَقِفْ عِنْدَهَا باب: جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد وہاں نہ رکنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کی، اور اس کے پاس رکے نہیں، اور بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسے ہی کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحج 140 (1751)، 142 (1752، 1753)، سنن النسائی/الحج 230 (3085)، (تحفة الأشراف: 6986)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/152)، سنن الدارمی/المناسک 61 (1944) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جمرہ عقبہ کی رمی کر لی تو چلے گئے، رکے نہیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6484، ومصباح الزجاجة: 1056) (صحیح)» (سند میں سوید بن سعید متکلم فیہ ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
|