الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400 815. مَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا رَجُلٌ اللہ کو غصے الله کے اس گھونٹ سے جسے کسی بندے نے (اللہ کی رضا کے لیے) پیا ہو
حسن کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کو غصے الله کے اس گھونٹ سے جسے کسی بندے نے (اللہ کی رضا کے لیے) پیا ہو یا مصیبت پر صبر کے گھونٹ سے بڑھ کر کوئی گھونٹ محبوب نہیں اور اللہ کے خوف سے گرنے والے آنسو کے قطرے یا اللہ کی راہ میں بہائے گئے خون کے قطرے سے بڑھ کر کوئی قطرہ محبوب نہیں۔“
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 672»
اسے حسن بصر کی تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور ”رجل“ مجہول ہے۔ وضاحت:
فائدہ: - سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے غصے کو پی جائے جبکہ وہ اسے نافذ کرنے کی طاقت رکھتا تھا تو اللہ قیامت کے دن اسے تمام مخلوق کے سامنے بلا کر اختیار دے گا کہ وہ جس حور کو چاہے پسند کر لے۔“ [ابن ماجه: 4186، حسن] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.