الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400 838. إِنَّ مَثَلَ أَصْحَابِي فِي أُمَّتِي كَالْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ، لَا يَصْلُحُ الطَّعَامُ إِلَّا بِالْمِلْحِ بے شک میری امت میں میرے صحابہ کی مثال کھانے میں نمک کی مانند ہے کہ کھانا تو نمک کے ساتھ ہی لذیذ بنتا ہے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میری امت میں میرے صحابہ کی مثال کھانے میں نمک کی مانند ہے کہ کھانا تو نمک کے ساتھ ہی لذیذ بنتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 572، ابويعلي: 2762، شرح السنة للبغوي: 3863»
اسماعیل مکی ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں میرے صحابہ کی مثال کھانے میں نمک کی مانند ہے کہ کھانا تو نمک کے ساتھ ہی لذیذ بنتا ہے۔“
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، ابوہدیہ ابراہیم بن ہد بہ متروک ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.