الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث1201 سے 1400
848. مَثَلُ الْمَرْأَةِ كَالضِّلَعِ
عورت کی مثال ٹیڑھی پسلی کی مانند ہے
حدیث نمبر: 1375
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
1375 - اخبرنا الحسن بن محمد بن احمد الانباري، ثنا ابو العباس احمد بن الحسن الرازي، ثنا احمد بن عمرو البزار، ثنا محمد بن المثنى، ثنا سالم بن نوح، ثنا الجريري، عن ابي العلاء، عن نعيم بن قعنب، عن ابي ذر، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال: «مثل المراة كالضلع، إن اردت ان تقيمه كسرته، وإن استمتعت استمتعت به وفيه اود» 1375 - أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْأَنْبَارِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ، ثنا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ قَعْنَبٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَثَلُ الْمَرْأَةِ كَالضِّلَعِ، إِنْ أَرَدْتَ أَنَّ تُقِيمَهُ كَسَرْتَهُ، وَإِنِ اسْتَمْتَعْتَ اسْتَمْتَعْتَ بِهِ وَفِيهِ أَوَدٌ»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کی مثال ٹیڑھی پسلی کی مانند ہے اگر تو اسے سیدھا کرنا چاہے گا تو اسے توڑ بیٹھے گا اور اگر فائدہ اٹھائے گا تو اسی ٹیڑھ پن کی حالت میں اس سے فائدہ اٹها۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أحمد 164/5، الادب المفرد: 747، دارمي: 2221»
حدیث نمبر: 1376
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
1376 - وانا محمد بن الحسين النيسابوري، نا القاضي ابو طاهر، نا محمد بن عبدوس، حدثني يعقوب بن حميد، نا المغيرة بن عبد الرحمن بن عجلان، عن زيد بن اسلم، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «المراة كالضلع إن تقمه تكسره، وإن تستمتع به تستمتع به وفيه عوج» 1376 - وأنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، نا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسٍ، حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، نا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمَرْأَةُ كَالضِّلَعِ إِنْ تُقِمْهُ تَكْسِرْهُ، وَإِنْ تَسْتَمْتِعْ بِهِ تَسْتَمْتِعْ بِهِ وَفِيهِ عِوَجٌ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت ٹیڑھی پسلی کی مانند ہے اگر تو اسے سیدھا کرے گا تو اسے توڑ بیٹھے گا اور اگر اس سے فائدہ اٹھائے تو اسی ٹیڑھ پن کی حالت میں اس سے فائدہ اٹھا۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3331، 5184، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1468، 1470، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1188، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1202، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9655»

وضاحت:
تشریح: -
ان احادیث میں عورت کا ذکر ایک تمثیل سے کیا گیا ہے اور ان کے اخلاق میں جو کجی ہے اس کی مثال پسلی کے ٹیڑھے پن کے ساتھ دی گئی ہے۔ پسلی کو اگر سیدھا کرنا چاہو گے تو کامیاب نہیں ہو سکو گے، توڑ بیٹھو گے اور اگر اسی حالت میں چھوڑ دو گے تو وہ ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہے گی کبھی سیدھی نہ ہوگی یہی حال عورت کا ہے اس کے مزاج اور طبیعت میں جو کجی ہے، مرد اسے کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتا لیکن عورت کے بغیر اس کا گزارہ بھی نہیں، اس لیے صبر اور حکمت سے کام لینا چاہیے اس کے بغیر کام چل ہی نہیں سکتا، گھر میدان جنگ بن جائے گا اور نتیجہ طلاق کی صورت میں ظاہر ہوگا جو نہ صرف عورت کے لیے تباہی کا باعث ہوگا بلکہ مرد کے لیے بھی نقصان دہ اور اضطراب انگیز ہوگا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.