الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
146. أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الصَّلَاةُ
سب سے پہلے نماز کا حساب لیاجائے گا
حدیث نمبر: 213
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
213 - اخبرنا ابو الحسن محمد بن احمد الجواليقي، ثنا إبراهيم بن احمد بن حصين، ثنا محمد بن عبد الله الحضرمي، ثنا إسماعيل بن إبراهيم بن هود الواسطي ابو إبراهيم، ثنا إسحاق الازرق، عن شريك، عن عاصم، عن ابي وائل، عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «اول ما يحاسب به الصلاة، واول ما يقضى بين الناس في الدماء» 213 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَالِيقِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حُصَيْنٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هُودٍ الْوَاسِطِيُّ أَبُو إِبْرَاهِيمَ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ»
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے نماز کا حساب لیاجائے گا اور لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي: 3996، والمعجم الكبير: 10425» ۔ شریک مدلس کا عنعنہ ہے۔

وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے نماز کا پوچھا جائے گا اگر اس نے اس (فریضے) کو پورا کیا ہوگا تو اس کی باقی (نمازوں) کو اضافی (نفل) لکھا جائے گا اور اگر اس کی نماز پوری پائی گئی تو وہ پوری لکھی جائے گی اور اگر اس میں کمی ہوئی تو اللہ تعالیٰ ٰ فرشتوں سے فرمائے گا: میرے بندے کے نوافل دیکھو اور ان کے ساتھ اس کے فرائض کی کمی کو پورا کر دو، پھر زکوٰۃ کا حساب ہوگا اسی طرح دوسرے اعمال کا حساب ہوگا۔ [دارمي: 1355، ابن ماجه: 1426،صحيح]
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔ [نسائي: 3997، صحيح]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.