الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400 158. الصِّيَامُ نِصْفُ الصَّبْرِ وَعَلَى كُلِّ شَيْءٍ زَكَاةٌ، وَزَكَاةُ الْجَسَدِ الصِّيَامُ روزہ نصف صبر ہے اور ہر چیز پر زکوۃ ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ نصف صبر ہے اور ہر چیز پر زکوۃ ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 1745، وشعب الايمان: 3300» موسیٰ بن عبیده ضعیف ہے۔
وضاحت:
فائدہ: بنو سلیم کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (چیزوں) کو میرے ہاتھ یا اپنے ہاتھ پر شمار کیا، فرمایا: ”سبحان اللہ کہنا نصف میزان ہے اور الحمد للہ اسے بھر دیتا ہے اور اللہ اکبر زمین و آسمان کے درمیان کو بھر دیتا ہے اور روزہ نصف صبر ہے جبکہ طہارت نصف ایمان ہے۔“ [ترمذي: 3519، حسن] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.