الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400 174. الْقَبْرُ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ قبرآخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبرآخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 2308، وابن ماجه: 4267،»
سیدنا عثمان کے آزاد کردہ غلام ہانی کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جب کسی قبر کے پاس کھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ آپ کی داڑھی بھیگ جاتی۔ ہانی کہتے ہیں کہ ان سے کہا جاتا: آپ کے سامنے جنت اور جہنم کا ذکر کیا جاتا ہے تو (اتنا) نہیں روتے اور اس (قبر) سے (اس قدر) روتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔“ اور یہ حدیث بیان کی۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 2308، وابن ماجه: 4267،»
وضاحت:
تشریح: - ”قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔“ مرنے کے بعد قبر، حشر، میزان اور پل صراط و غیرہ بہت سی منزلیں ہیں جہاں سے انسان نے گزرنا ہے لیکن ان تمام منزلوں کا پتا قبر سے چل جاتا ہے، اگر یہ پہلی منزل خیریت کے ساتھ گزرگئی اور فتنہ قبر میں کامیابی مل گئی تو دوسری منزلیں بھی آسانی سے گزر جائیں گی اور اگر یہیں معاملہ مشکل ہو گیا تو بعد والے مراحل اس سے بھی زیادہ سخت اور ہولناک ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ٰ رحم کا معاملہ فرمائے۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.