الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
253. مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ
اللہ تعالیٰ ٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کا تفقہ (سمجھ بوجھ) عطا فرماتا ہے
حدیث نمبر: 345
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
345 - اخبرنا ابو مسلم محمد بن احمد بن علي الكاتب، ثنا عبد الله بن سليمان بن الاشعث، ثنا احمد بن يحيى الصوفي، ثنا زيد يعني ابن الحباب، ثنا عبد المؤمن بن خالد الخزاعي، عن ابن بريدة، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين» 345 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْكَاتِبُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ، ثنا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحُبَابِ، ثنا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کا تفقہ (سمجھ بوجھ) عطا فرماتا ہے۔

تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابومسلم محمد بن أحمد بن علی کی توثیق نہیں ملی۔
حدیث نمبر: 346
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
346 - واخبرنا ابو مسلم محمد بن احمد البغدادي، ثنا ابو بكر عبد الله بن سليمان بن الاشعث، ثنا الربيع بن سليمان المرادي، ثنا عبد الله بن وهب، قال: سمعت محمد بن كعب، يقول: قال معاوية على منبر رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين» قال: سمعتهن من رسول الله صلى الله عليه وسلم346 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ، يَقُولُ: قَالَ مُعَاوِيَةُ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ» قَالَ: سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن کعب کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر فرمایا: اللہ تعالیٰ ٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کا تفقہ عطا فرماتا ہے۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنے ہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 71، ومسلم: 1037، وأحمد: 1/ 93»

وضاحت:
تشریح: -
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ دین کا تفقہ، اس کا فہم، اور اس کی سمجھ بوجھ خیر عظیم اور نعمت، عظمٰی ہے اور یہ صرف اسی خوش نصیب کے حصے میں آتی ہے جس سے اللہ تعالیٰ ٰ خوش ہو اور جس کے ساتھ اس نے بھلائی کا ارادہ کیا ہو۔
اس حدیث میں اس شخص کے لیے بڑی خوشخبری ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی سمجھ بوجھ سے نوازا ہے۔ دین کی سمجھ بوجھ میں سرفہرست اللہ تعالیٰ ٰ کی معرفت اور توحید ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ کا فرمان ہے:
﴿فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ﴾ (محمد: 19) پس جان لیجیے حقیقت یہی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی (سچا) معبود نہیں ہے۔ توحید کی سمجھ آگئی تو خیر اور بھلائی مل گئی اور اگر توحید ہی سمجھ میں نہ آسکی تو خواہ کتنے ہی علوم کیوں نہ جانتا ہو، خیر و بھلائی سے محروم ہے۔ یہ علوم دنیا کے لیے تو فائدہ مند ہو سکتے ہیں مگر آخرت کے لیے نہیں۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.