الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400
241. أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوسْطَى
میں اور یتیم کی پرورش کرنے والاجنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی اور شہادت والی انگلی سے اشارہ کیا
حدیث نمبر: 332
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
332 - اخبرنا ابو محمد عبد الرحمن بن عمر المعدل، قال: انا عبد الرحمن بن سلمويه الرازي، انا ابو شعيب الحراني، ثنا سعيد بن منصور، ثنا عبد العزيز بن ابي حازم، عن ابيه، عن سهل بن سعد، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «انا وكافل اليتيم كهاتين في الجنة» 332 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، قَالَ: أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمَوَيْهِ الرَّازِيُّ، أنا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ»
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور یتیم کی پرورش کرنے والاجنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6005، و أبو داود: 5150، وترمذي: 1918، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 460»

وضاحت:
تشریح: -
اس حدیث مبارک میں یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں یوں قریب قریب ہوں گے جس طرح انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی قریب قریب ہیں۔ یتیم کی پرورش کرنے والے کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت والی زبان سے بیان فرمائی ہے۔ یتیم اس نابالغ بچے اور بچی کو کہا جاتا ہے جس کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ہو، ایسے بچے کے سر پر دست شفقت رکھنے والے اور اپنے بچوں کی طرح بلکہ ان سے بھی بڑھ کر اچھے طریقے سے کفالت کرنے اور اس کے مال کی حفاظت کرنے والے شخص کو جنت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب ملے گا۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.