الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400 159. الصَّائِمُ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُ روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 3598، وابن ماجه: 1752»
وضاحت:
تشریح: - اس حدیث میں روزہ دار کی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے، صبح صادق سے لے کر شام غروب آفتاب تک کھانے پینے، وظیفہ زوجیت اور دیگر ممنوع امور سے باز رہنے کا نام روزہ ہے۔ روزہ دار کے لیے یہ کتنی فضیلت کی بات ہے کہ اس طویل وقت (صبح صادق تا غروب آفتاب) تک اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے قبولیت دعا کا وعدہ ہے۔ لہٰذا اسے چاہیے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں دنیا وآخرت کی ا بھلائی مانگے۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.