الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400 208. التَّصْفِيحُ لِلنِّسَاءِ، وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے اور سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے اور سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 1204، و مسلم: 421،- وأبو داود: 940، وابن ماجه: 1035، و النسائي: 785،»
وضاحت:
تشریح: اس حدیث سے پتا چلا کہ دوران نماز اگر امام کو کسی امر پر متنبہ کرنا ہو تو مسنون طریقہ یہ ہے کہ مرد مقتدی سبحان اللہ کہیں اور اگر عورت مقتدی ہو تو وہ تالی بجائے۔ یعنی اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ کی پشت پر مارے، نہ کہ معروف تالی کی طرح تالی بجانے لگے کیونکہ یہ لہو ولعب ہے اور نماز میں لہو ولعب جائز نہیں۔ عورتوں کو سبحان اللہ کہنے سے اس لیے روکا گیا ہے کہ کہیں ان کی آواز کسی فتنے کا باعث نہ بن جائے اور مردوں کو تالی سے اس لیے منع فرمایا کہ یہ کام عورتوں کا ہے۔ دیکھئے: (عون المعبود: 3/ 122، 121)۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.