الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث201 سے 400 154. يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا گھوڑوں کی برکت ان کے سرخ رنگ میں ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑوں کی برکت ان کے سرخ رنگ میں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 2545، وترمذي: 1695، وأحمد: 1/ 272»
وضاحت:
تشریح: اس حدیث مبارک میں بتایا گیا ہے کہ سرخ رنگ کے گھوڑے بابرکت ہیں یعنی دوسرے رنگوں کی بانسبت اس رنگ کے گھوڑے میں زیادہ برکت ہے کہ ان کی بدولت دنیا میں بھی برکت ملتی ہے اور آخرت میں بھی، ان پر سوار ہو کر جہاد کرنے سے جو مال غنیمت ملتا ہے وہ دنیا کی برکت ہے اور اس کی وجہ سے جو اجر و ثواب ملتا ہے وہ آخرت کی برکت ہے، لہٰذا جب اختیار و انتخاب کا معاملہ ہو تو اسی رنگ کے گھوڑے کو مقدم رکھنا چاہیے۔ ![]() |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.