مسند الشهاب
احادیث601 سے 800 401. ابْنَ آدَمَ عِنْدَكَ مَا يَكْفِيكَ وَأَنْتَ تَطْلُبُ مَا يُطْغِيكَ، ابْنَ آدَمَ لَا بِقَلِيلٍ تَقْنَعُ، وَلَا مِنْ كَثِيرٍ تَشْبَعُ ابن آدم! تیرے پاس وہ ہے جو تجھے کافی ہے جبکہ تو ایسی چیز طلب کرتا ہے جو تجھے سرکش بنا دے۔ ابن آدم! تو تھوڑے پر قناعت نہیں کرتا اور زیادہ سے سیر نہیں ہوتا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم! تیرے پاس وہ ہے جو تجھے کافی ہے جبکہ تو ایسی چیز طلب کرتا ہے جو تجھے سرکش بنا دے۔ ابن آدم! تو تھوڑے پر قناعت نہیں کرتا اور زیادہ سے سیر نہیں ہوتا۔ جب تو نے اس حال میں صبح کی کہ تو جسمانی طور پر تندرست تھا، اپنے متعلق مطمئن اور بے خوف تھا اور تیرے پاس تیرے دن بھر کی خوراک موجود تھی تو پھر دنیا پر تو خاک ڈال۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه شعب الايمان: 9876 تاريخ دمشق: 16/ 212، الكامل لابن عدي 5/ 231» ابوبکر الداہری سخت ضعیف ہے۔
وضاحت:
فائدہ: - حدیث نمبر 540ملاحظہ کیجیے۔ |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.