مسند الشهاب
احادیث601 سے 800 413. أَبَا هِرٍّ أَحْسِنْ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا وَأَحْسَنْ مُصَاحَبَةِ مَنْ صَاحَبَكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَاعْمَلْ بِفَرَائِضِ اللَّهِ تَكُنْ عَابِدًا، وَارْضَ بِقَسْمِ اللَّهِ تَكُنْ زَاهِدًا ابوہر! اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے، اپنے ساتھی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے، اللہ کے فرائض پر عمل کر و عبادت گزار بن جاؤ گے اور اللہ کی تقسیم پر راضی رہو زاہد بن جاؤ گے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: ”ابوہر! اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرو (حقیقی) مسلمان بن جاؤ گے، اپنے ساتھی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے، اللہ کے فرائض پر عمل کر و عبادت گزار بن جاؤ گے اور اللہ کی تقسیم پر راضی رہو زاہد بن جاؤ گے۔“
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، سلیمان بن ابی کریمہ اور عمرو بن ہاشم ضعیف ہیں۔
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.