🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

448. «اسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا فَإِنَّهُنَّ عَوَانٍ عِنْدَكُمْ»
عورتوں کے بارے میں خیر کی نصیحت قبول کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدی ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 690
690 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ الْمَعَافِرِيُّ، أبنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ فَهْدٍ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُطَرِّفِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَّارٍ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضُمَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَطَبَ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ: وَذَكَرَ خُطْبَةً طَوِيلَةً، وَذَكَرَ ذَلِكَ فِيهَا
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقع پر نحر کے دن منیٰ میں خطبہ دیا تو ارشاد فرمایا۔۔।۔۔۔ اور انہوں نے آپ کے ایک طویل خطبہ کا ذکر کیا جس میں یہ بات بھی بیان کی۔ عورتوں کے بارے میں خیر کی نصیحت قبول کرو کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدی ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، حسین بن عبد اللہ بن ضمیرہ کذاب ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا عمرو بن احوص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ حجتہ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد وثنا بیان کی، لوگوں کو وعظ و تذکیر فرمائی پھر (دوران گفتگو میں) آپ نے فرمایا: عورتوں کے بارے میں بھلائی کی نصیحت قبول کرو کیونکہ وہ تمہاری قید میں ہیں، تمہیں ان پر اس کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ کھلم کھلا بے شرمی کا کوئی کام کریں، اگر وہ ایسا کریں تو ان سے بستروں میں الگ ہو جاؤ اور انہیں اعتدال سے مارو اگر (اس پٹائی سے) وہ تمہاری فرمانبردار بن جائیں تو ان پر کوئی (زیادتی والا) راستہ اختیار نہ کرو بلاشبہ تمہاری عورتوں پر تمہارا حق ہے۔ اور عورتوں کا تم پر حق ہے تمہاری عورتوں پر تمہارا حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستر کو اسے استعمال نہ کرنے دیں جسے تم (اپنے گھر میں آنے کی وجہ سے) نا پسند کرتے ہو اور نہ ایسے آدمی کو تمہارے گھر میں آنے کی اجازت دیں۔ سنو! تم پر عورتوں کا حق یہ ہے کہ ان کے لباس اور کھانے پینے کے متعلق ان سے حسن سلوک کرو۔ [ابن ماجه: 1851، وسنده حسن]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں