الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
25. باب التَّسْمِيَةِ في الْوُضُوءِ:
وضو کے لئے بسم اللہ کہنا
حدیث نمبر: 714
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا عبيد الله بن سعيد، حدثنا ابو عامر العقدي، حدثنا كثير بن زيد، حدثني ربيح بن عبد الرحمن بن ابي سعيد الخدري، عن ابيه، عن جده رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي رُبَيْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بسم اللہ نہ کہے اس کا وضو نہیں۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 718]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 397]، [مسند أبى يعلی 1060، 1221]، [دارقطني 71/1] و [ابن أبى شيبه 3/1]

وضاحت:
(تشریح احادیث 712 سے 714)
اس حدیث کے پیشِ نظر امام احمد رحمہ اللہ نے وضو سے پہلے بسم اللہ کہنا واجب قرار دیا ہے۔
اور ائمہ ثلاثہ (رحمہم اللہ) نے مسنون کہا ہے۔
اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ نے فرمایا: جس نے عمداً بسم اللہ نہ کہا اس کا وضو نہیں ہوا۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.