الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب الطهارة
وضو اور طہارت کے مسائل
30. باب مَا جَاءَ في إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ:
اچھی طرح وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 721
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا زكريا بن عدي، حدثنا عبيد الله بن عمرو، عن ابن عقيل، عن سعيد بن المسيب، عن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم: انه سمعه يقول: "الا ادلكم على ما يكفر الله به الخطايا، ويزيد به في الحسنات؟"، قالوا: بلى، قال:"إسباغ الوضوء على المكروهات، وكثرة الخطا إلى المساجد، وانتظار الصلاة بعد الصلاة"..(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ ابْنِ عَقِيلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: "أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا، وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ؟"، قَالُوا: بَلَى، قَالَ:"إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكْرُوهَاتِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ"..
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: کیا نہ بتاؤں میں تم کو ایسی چیز جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے اور نیکیوں کو بڑھا دیتا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تکلیف کے وقت (سردی وغیرہ میں) اچھی طرح وضو کرنا، اور بہت چلنا مسجدوں کی طرف، اور ایک نماز سے دوسری نماز کا انتظار کرنا۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن والحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 725]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 427]، [مسند أبى يعلی 1355]، [صحيح ابن حبان 402]

وضاحت:
(تشریح حدیث 720)
یعنی یہ تینوں چیزیں گناہوں کا کفارہ اور حسنات میں اضافہ کا باعث ہیں۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن والحديث صحيح
حدیث نمبر: 722
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا موسى بن مسعود، حدثنا زهير بن محمد، عن عبد الله هو ابن محمد بن عقيل، عن سعيد بن المسيب، عن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه: انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر بنحوه..(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَن أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ بِنَحْوِهِ..
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دوسرے طریق سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 726]»
تخريج سابق ملاحظہ کیجئے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
حدیث نمبر: 723
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا مسدد، حدثنا حماد بن زيد، عن ابي الجهضم، عن عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "امرنا بإسباغ الوضوء".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْضَمِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أُمِرْنَا بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم کو اچھی طرح وضو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ابن ماجہ کی روایت میں ہے ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسباغ وضو کا حکم دیا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 727]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 232/1]، [أبوداؤد 808]، [ترمذي 1701]، [نسائي 143]، [ابن ماجه 426]، [بيهقي فى السنن 23/10، وفي معرفة السنن 19275]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.