الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800 456. اطْلُبُوا الْخَيْرَ دَهْرَكُمْ خیر وبھلائی ہر وقت طلب کرو
سیدنا انس بن مالک رضى اللہ عنہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیر وبھلائی ہر وقت طلب کرو اور اللہ عزوجل کی رحمت کی خوشبودار ہواؤں کے پیچھے پڑے رہو بے شک اللہ عزوجل اپنی رحمت کی خوشبودار ہوائیں اپنے بندوں میں سے جسے چاہے پہنچاتا ہے اور اللہ سے یہ سوال کرو کہ وہ تمہارے عیوب چھپائے اور تمہیں، تمہارے خوف کی چیزوں سے محفوظ و مامون رکھے۔“
تخریج الحدیث: «منقطع، وأخرجه شعب الايمان: 1083،المعجم الكبير: 720، تاريخ دمشق: 24/ 123» سیدنا انس رضى اللہ عنہ اور صفوان بن سلیم کے درمیان انقطاع ہے دیکھئے «السلسلة الضعيفة: 1890»
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.