الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
479. عُودُوا الْمَرِيضَ
مریض کی عیادت کرو
حدیث نمبر: 727
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
727 - اخبرنا ابو محمد عبد الرحمن بن عمر التجيبي، ثنا احمد بن بهزاذ، ثنا يعقوب بن إسحاق المخزومي، ثنا عفان بن مسلم، ثنا همام، ثنا قتادة، ح واخبرنا ابو سعد احمد بن محمد الماليني، ابنا ابو بكر محمد بن عبد الله بن شيرويه الفسوي بها ثنا الحسن بن سفيان، ثنا هدبة بن خالد، ثنا همام، ثنا قتادة، عن ابي عيسى الاسواري , عن ابي سعيد الخدري، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «عودوا المريض، واتبعوا الجنازة تذكركم الآخرة» 727 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَاذَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمَخْزُومِيُّ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، أبنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شِيرَوَيْهِ الْفَسَوِيُّ بِهَا ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَبِي عِيسَى الْأُسْوَارِيِّ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «عُودُوا الْمَرِيضَ، وَاتَّبِعُوا الْجَنَازَةَ تُذَكِّرُكُمُ الْآخِرَةَ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مریض کی عیادت کرو، جنازوں میں شرکت کرو (تمہارا ایسا کرنا) تمہیں آخرت کی یاد دلائے گا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 518، وابن حبان: 2955، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6674، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11350»

وضاحت:
تشریح: -
عقل مند اور دانا وہی ہے جو اپنی موت کو یاد رکھے، جو شخص موت کو یاد نہیں رکھتا وہ عقل مند نہیں۔ مذکورہ بالا حدیث میں موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے دو باتوں کی تلقین فرمائی گئی ہے:
عیادت مریض:۔۔۔۔
مریض کی عیادت کی بڑی فضیلت ہے، حدیث میں آتا ہے کہ جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے جاتا ہے تو واپس آنے تک وہ جنت کے تازہ پھلوں کے چننے میں مصروف رہتا ہے۔ [مسلم: 2568]
اسی طرح ایک اور حدیث ہے کہ روز قیامت اللہ تعالیٰ ٰ فرمائے گا: ابن آدم! میں بیمار ہوا لیکن تو نے میری عیادت نہیں کی۔ انسان کہے گا: اے میرے پروردگار! میں کیسے تیری عیادت کرتا جبکہ تو تو رب العالمین ہے؟ اللہ فرمائے گا: کیا تجھے علم نہیں تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا لیکن تو نے اس کی عیادت نہیں کی اگر تو اس کی عیادت کرتا تو یقیناً مجھے اس کے پاس پاتا۔ [مسلم: 2569]
مریض کی عیادت کی جہاں اور بڑی فضیلتیں ہیں، وہیں اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ انسان کو اپنی موت یاد آ جاتی ہے۔ بندہ جب مریض کی بیماری اور اس کے حال پر غور کرتا ہے تو اسے اپنی بھی موت یاد آتی ہے۔
② ات باع جنائز:۔۔۔۔
جنازوں میں شرکت کرنا بھی بڑی فضیلت والا عمل ہے، حدیث میں ہے کہ جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے میں شریک ہوتا ہے اور اس کے ساتھ رہتا ہے حتی کہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے اور اس کے دفنانے سے فارغ ہو جاتا ہے تو وہ دو قیراط اجر کے ساتھ واپس لوٹتا ہے، ہر قیراط احد پہاڑ کی مثل ہے اور جو شخص نماز جنازہ پڑھتا ہے اور اس کے دفنانے سے پہلے ہی واپس آ جاتا ہے تو وہ ایک قیراط اجر کے ساتھ لوٹتا ہے۔ [بخاري: 1325، ومسلم: 935]
انسان جب جنازے میں شرکت کرتا ہے تو ضرور اسے اپنی موت بھی یاد آتی ہے کہ جس طرح آج میرا یہ بھائی دنیا سے سفر آخرت پر روانہ ہو رہا ہے اسی طرح ایک دن میں نے بھی اس سفر پر روانہ ہونا ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.