الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
442. تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ
محبت کرنے والی، زیادہ بچے جننے والی عورت سے شادی کرو
حدیث نمبر: 675
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
675 - اخبرنا ابو محمد إسماعيل بن رجاء ثنا ابو الحسين علي بن الحسن الفرغاني ثنا ابو العباس احمد بن إبراهيم البالسي ببالس ثنا إبراهيم بن مهدي يعني المصيصي، ثنا خلف بن خليفة، عن حفص ابن اخي انس , عن انس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تزوجوا الودود الولود، فإني مكاثر بكم الانبياء» 675 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْفَرْغَانِيُّ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَالِسِيُّ بِبَالِسَ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِيٍّ يَعْنِي الْمِصِّيصِيَّ، ثنا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حَفْصِ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأَنْبِيَاءَ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محبت کرنے والی، زیادہ بچے جننے والی عورت سے شادی کرو کیونکہ تمہاری کثرت پر دیگر اقوام کے سامنے میں فخر کرنے والا ہوں۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 2050، والنسائي: 3229، وأحمد: 3/ 158»

وضاحت:
تشریح: -
① جس عورت کے متعلق معلوم ہو جائے کہ وہ ولادت کی صلاحیت سے محروم ہے اس سے نکاح نہیں کرنا چاہیے کیونکہ نکاح سے اصل مقصود اولاد کا حصول ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیے تو جو عورت اس وصف ہی سے محروم ہو، اس سے نکاح کرنے کا کیا فائدہ؟ تاہم اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ بانجھ عورت سے مطلقا ہی نکاح کرنا ممنوع ہے۔ بلکہ بعض دفعہ نکاح کے کچھ اور مقاصد بھی ہوتے ہیں، تو وہاں ان سے نکاح کرنا جائز ہوگا، بلکہ بعض دفعہ پسندیدہ بھی ہو سکتا ہے۔
② بیوہ عورت کے متعلق تو معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ عقیم ہے، مگر کنواری میں حیض نہ آنا ایک امکانی سبب ہو سکتا ہے، یقینی نہیں۔
بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت بچے جننے والی یہ صفات خاندانی عرف سے جانی جا سکتی ہیں۔ ویسے کنواری لڑکیوں میں یہ اوصاف بالعموم فطرتاً پائے جاتے ہیں۔ [سنن أبو داود: 571/2]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.