الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800 525. مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا أَنْزَلَ اللَّهُ لَهُ شِفَاءً الله نے جو بهی بيماری نازل كی ہے اس كی شفا بھی اتاری ہے
ہلال بن یساف کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک آدمی زخمی ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے طبیب بلاؤ۔“ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا طبیب (اسے) کچھ فائدہ دے سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، الله نے جو بهی بيماری نازل كی ہے اس كی شفا بھی اتاری ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه ابن ابي شيبة: 23880» اسے ہلال بن یساف تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت:
فائدہ: - حدیث نمبر 10ملاحظہ فرمائیں۔ |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.