الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
503. إِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا
جب تم تولو تو جھکا کر تولو
حدیث نمبر: 759
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
759 - اخبرنا هبة الله بن إبراهيم الخولاني، ثنا عبد الله بن احمد بن طالب، ثنا احمد بن العباس، ثنا عمر بن شبة، ثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، ثنا شعبة، عن محارب , عن جابر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا وزنتم فارجحوا» 759 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طَالِبٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَارِبٍ , عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم تولو تو جھکا کر تولو

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2222، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2626»

وضاحت:
تشریح: -
اس حدیث میں ماپ تول کے سلسلے میں راہنمائی فرمائی گئی ہے کہ سودا د یتے وقت ازراہ احتیاط کچھ نہ کچھ زیادہ دیا کرو تا کہ تم پر کسی کا حق نہ رہے۔ پورا پورا دینے میں تول کی کمی کا احتمال ہے لہٰذا زیادہ دو تاکہ کمی کا احتمال ہی نہ رہے۔ علاوہ ازیں اسلامی بھائی چارے اور ہمدردی کا بھی تقاضا ہے کہ حق دار کو اس کے حق سے کچھ زیادہ دو۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے مجھے (میرے اونٹ کی) قیمت ادا کی اور زائد بھی دیا۔ [بخاري: 2603]
سیدنا ابوصفوان بن عمیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ہجرت سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ ایک پاجامہ فروخت کیا، آپ نے (اس کی قیمت کے طور پر سونا، چاندی یا غلہ وغیرہ) مجھے تول کر عطا فرمایا اور جھکتا ہوا تو لا۔ [ابن ماجه: 2221، صحيح]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.