الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800 501. «عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ» دین دار عورت حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں
طلق بن حبیب نے اس حدیث کو اختصار کے ساتھ مرفوعاً بیان کیا ہے۔ ”دین دار عورت حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“
تخریج الحدیث: مرسل، اسے طلق بن حبیب تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
وضاحت:
فائدہ: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کے ساتھ نکاح چار خصلتوں کی کی وجہ سے کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے، اس کے حسب ونسب کی وجہ سے، اس کی خوبصورتی کی وجہ سے، اور اس کے دین کی وجہ سے، لیکن تو دین دار عورت کے ساتھ (نکاح کر کے) کامیابیاں حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ [بخاري: 5090] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.