الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
523. مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ
جس چیز میں رفق ہوا سے یہ خوشنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں اکھٹرپن ہوا سے یہ بدنما بنا دیتی ہے
حدیث نمبر: 793
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
793 - اخبرنا ابو محمد إسماعيل بن عمر المقرئ، ابنا الحسن بن رشيق، ثنا ابو علي الحسن بن علي الاعسم، ثنا ابو همام، هاشم بن زكريا بن ابي صالح المصيصي، ثنا محمد بن عيسى بن الطباع، ثنا كثير بن حبيب، ثنا ثابت، عن انس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما كان الرفق في شيء إلا زانه، وما كان الخرق في شيء إلا شانه» 793 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الْمُقْرِئُ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَعْسَمُ، ثنا أَبُو هَمَّامٍ، هَاشِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي صَالِحٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، ثنا كَثِيرُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ، وَمَا كَانَ الْخُرْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس چیز میں رفق ہوا سے یہ خوشنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں اکھٹرپن ہوا سے یہ بدنما بنا دیتی ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 466»
حدیث نمبر: 794
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
794 - اخبرنا ابو محمد عبد الرحمن بن عمر التجيبي، ثنا ابو سعيد، احمد بن محمد بن الاعرابي، ثنا احمد بن منصور الرمادي، ثنا عبد الرزاق، ابنا معمر، عن ثابت، عن انس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما كان الفحش في شيء قط إلا شانه، وما كان الحياء في شيء إلا زانه» 794 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أبنا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ، وَمَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس چیز میں بے حیائی ہو اسے یہ بدنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں حیا ہوا سے یہ خوشنما بنا دیتی ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1974، 3301، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3697، 4185، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12129»

وضاحت:
تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ نرمی اور حیا دو ایسی خصلتیں ہیں کہ جس انسان کو یہ مل جائیں تو گویا اسے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں مل گئیں، وہ شخص نہ صرف لوگوں میں ہر دلعزیز اور محبوب ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں بھی مقبول اور پسندیدہ لوگوں میں ہو جائے گا، اس سے بڑی زینت اور خوبصورتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں محبوب بن جائے؟ نرمی اور حیا کے مقابلے میں اکھڑپن اور بے حیائی ہے یہ دونوں جس کے اندر آجائیں وہ دنیا اور آخرت کی بھلائیوں سے محروم ہو گیا، ایسا انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں ناپسندیدہ ہے، انسان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا دھبہ ہوگا کہ وہ خالق اور مخلوق کے نزدیک ناپسندیدہ ہو؟ بہر حال نرمی اور حیا میں خیر ہی خیر ہے جبکہ سختی اور بے حیائی میں شر ہی شر ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.