الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800 428. تَهَادَوْا بَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُذْهِبُ بِالسَّخِيمَةِ آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینے کو دور کرتا ہے
ابوقاسم عبد الله بن محمد بن عبد العزیز بغوی کہتے ہیں کہ ابونصر التمار سے کہا: گیا جبکہ میں سن رہا تھا کہ کیا آپ کو کوثر بن حکیم نے بروایت مکحول دمشقی جو کہ قبیلہ ہذیل کے آزاد کردہ غلام تھے اور کابلستان کے تھے بیان کیا ہے کہ بے شک رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینے کو دور کرتا ہے۔“ ابونصر نے کہا: جی ہاں۔
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه مكارم الاخلاق لابن ابى الدنيا: 360» اسے مکحول تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور کوثر بن حکیم ضعیف ہے۔
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.