الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
464. «تَدَاوَوْا فَإِنَّ الَّذِي أَنْزَلَ الدَّاءَ أَنْزَلَ الدَّوَاءَ»
تم علاج معالجہ کرو کیونکہ جس ذات نے بیماری اتاری ہے اس نے دوا بھی اتاری ہے
حدیث نمبر: 710
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
710 - اخبرنا عبد الرحمن بن عمر الصفار، ابنا احمد بن محمد بن زياد قال: ثنا سعيد بن عتاب، ثنا ابن ابي سمينة، ثنا بكر بن بكار، ثنا شعبة، عن الاعمش، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم، وذكره710 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ عَتَّابٍ، ثنا ابْنُ أَبِي سَمِينَةَ، ثنا بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی
تم علاج معالجہ کرو کیونکہ جس ذات نے بیماری اتاری ہے اس نے دوا بھی اتاری ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف،وأخرجه ابن الاعرابي: 1688» بکر بن بکار ضعیف ہے

وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضى اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے جو بھی بیماری اتاری ہے اس کی شفا بھی اتاری ہے۔ [بخاري: 5678]
سیدنا اسامہ بن شریک رضى اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی اس محفل میں شریک تھا جب اعرابی نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے سوال کر رہے تھے کہ کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟ کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟ تو آپ نے ان سے فرمایا: اللہ کے بندو! اللہ نے تنگی اور گناہ کو ختم کر دیا ہے الا یہ کہ کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کی عزت کو لوٹے یہی آدمی گناہ گار ہے ان لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر ہم بیمار ہونے پر دوا دارو نہ کریں تو کیا ہمیں گناہ ہوگا؟ آپ نے فرمایا: اللہ کے بندو! بیمار ہونے پر دوا استعمال کر لیا کرو کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی نے جو بھی بیماری پیدا کی ہے اس نے اس کا علاج بھی پیدا کیا ہے سوائے شدید بڑہاپے کے ان لوگوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول! اللہ تعالىٰ کی طرف سے کونسی بہترین چیز بندوں کو عطا کی گئی ہے؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حسن اخلاق [ابن ماجه: 3436، وسند ه صحيح]

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.