الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث601 سے 800
471. «أَفْشُوا السَّلَامَ تَسْلَمُوا»
سلام کو عام کرو سلامت رہو گے
حدیث نمبر: 718
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
718 - اخبرنا ابو محمد الحسن بن الحسين الجهازي، ثنا احمد بن إبراهيم بن فراس، ثنا ابو التريك محمد بن الحسين، ثنا محمد بن عوف الطائي، ثنا ابو غسان مالك بن إسماعيل، ثنا موسى بن محمد الانصاري، عن قنان، عن عبد الرحمن بن عوسجة، عن البراء بن عازب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم، وذكره718 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْجِهَازِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ، ثنا أَبُو التَّرِيكِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ قَنَانٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: سلام کو عام کرو سلامت رہو گے۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 4/ 286، وابن حبان: 491، والادب المفرد: 787»

وضاحت:
تشریح: -
سلام کو عام کرو سلامت رہو گے۔ یعنی آپس میں جب ایک دوسرے سے ملو تو سلام علیک کہو اس کا فائدہ ایک تو یہ ہوگا کہ تمہارے دل حسد و بغض، کینہ و نفرت کدورت، عداوت اور دوسرے گناہوں سے سلامت رہیں گے باہمی محبت میں اضافہ ہوگا جس سے معاشرے میں امن وسکون کی فضا پیدا ہوگی۔
حدیث میں ہے: تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک تم مومن نہیں بن جاتے اور تم اس وقت تک مومن نہیں بن سکتے جب تک باہم محبت نہیں کرتے۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جب تم اسے کرنے لگ جاؤ گے تو تمہاری باہم محبت ہو جائے گی؟ آپس میں سلام پھیلاؤ۔ [مسلم: 54]
دوسرا فائدہ یہ ہے کہ تم لوگ قیامت کے دن عذابوں سے بچ کر سلامتی کے ساتھ جنت میں چلے جاؤ گے جیسا کہ آگے حدیث میں آ رہا ہے۔

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.