البيوع والكسب والزهد خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी ابن آدم کی حرص “ इन्सान का लालच ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی بوڑھا اور اس کا جسم کمزور ہو رہا ہوتا ہے، لیکن اس کا دل دو چیزوں کی محبت میں جوان ہو رہا ہوتا ہے: زندگی اور مال کی محبت۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ابن آدم کے پاس مال یا سونے کی دو وادیاں ہوں تو وہ ضرور تیسری وادی تلاش کرے گا، (سیدھی بات ہے کہ) مٹی ہی ہے جو ابن آدم کے پیٹ کو بھر سکتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتے ہیں، جو اس کی طرف توبہ کرتا ہے۔“ یہ حدیث سیدنا انس، سیدنا ابن عباس، سیدنا ابن زبیر اور سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہم سمیت صحابہ کرام کی ایک جماعت سے مروی ہے۔
|