مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلط نماز پڑھنے پر تنبیہ فرمائی
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز ظہر پڑھائی، پچھلی صفوں میں کسی آدمی نے نماز میں خرابی کی، جب سلام پھیرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلایا: ”فلاں شخص! کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے، کیا تم نہیں دیکھتے کہ تم کیسی نماز پڑھتے ہو، کیا تم سمجھتے ہو کہ تم جو کرتے ہو وہ مجھ پر مخفی رہتا ہے، اللہ کی قسم! میں جس طرح اپنے آگے دیکھتا ہوں ویسے ہی اپنے پیچھے دیکھتا ہوں۔ “ صحیح، رواہ احمد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه أحمد (449/2 ح 9795) ٭ ابن إسحاق صرح بالسماع عند ابن خزيمة (474) و للحديث شواھد عند البخاري وغيره انظر (ح 869)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.