مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة عیدین کے روز کھیل کود کا بیان
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ ایام تشریق میں ان کے پاس آئے تو ان کے ہاں دو بچیاں دف بجا رہی تھیں، اور ایک دوسری روایت میں ہے: وہ جنگ بعاث میں انصار کے کارناموں کے بارے میں گیت گا رہی تھیں، جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اوپر ایک کپڑا لپیٹ رکھا تھا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان بچیوں کو ڈانٹا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چہرے سے کپڑا اٹھا کر فرمایا: ”ابوبکر! انہیں چھوڑ دو یہ تو ایام عید ہیں۔ “ اور ایک دوسری روایت میں ہے: ”ابوبکر! ہر قوم کی عید ہوتی ہے اور یہ ہماری عید ہے۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (952) و مسلم (16، 892/17)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.