مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة كتاب الصلاة جنات کا جواب
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے اور انہیں پوری سورۂ رحمن سنائی تو وہ خاموش رہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات جن آئے، میں نے جب (فبای الاء ربکما تکذبن) ”تم اپنے رب کی کون کون سے نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ “ پڑھا، تو انہوں نے بہت اچھا جواب دیا تھا، کہا: ہمارے رب! ہم تیری نعمتوں میں سے کسی چیز کو بھی نہیں جھٹلاتے، اور ہر قسم کی حمد تیرے لیے ہے۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (3291) [و صححه الحاکم علٰي شرط الشيخين (2/ 473) ووافقه الذهبي.] ٭ سنده ضعيف و للحديث شاھد حسن عند البزار (کشف الأستار 74/3 ح 2269) والطبري في تفسيره (72/27) وھو به حسن.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.