روٹ ورڈز - الفاظ وضاحت - سورہ فہرست

الفاظ فہرست


نتائج: ا
نمبر لفظ روٹ وضاحت مترادف
1
اختلق خ ل ق
جبکہ تھوڑی بہت حقیقت باقی سب فسانہ ہو جو جھوٹی بات جو سچی معلوم ہو۔
2
استدرج د ر ج
تدریج اور آہستگی سے کسی دوسری چیز کے قریب ہونا۔
3
استغشیٰ غ ش و
کسی چیز کا دوسری چیز کو ڈھانپ لینا
4
اطلع ط ل ع
کسی چیز کی حقیقت سے مطلع کرنا۔
5
افتراء ف ر ي
فساد اور بگاڑ پیدا کرنے کی خاطر جھوٹ تراشنا۔
6
امت أ م ت
اور اگر پھیلاؤ کم اور اونچائی زیادہ ہو تو یہ سَمک ہے۔
7
امتاز م ي ز
کسی خصوصیت کی بنا پر دوسروں سے الگ ہونا۔
8
امعاء م ع ي
ہر قسم کی چھوٹی بڑی انتڑیاں
9
اناس أ ن س
انسانوں کا گروہ جو دوسرے سے مختلف ہو
10
انس أ ن س
جب انسان کے معاشرتی پہلو کا تذکرہ مقصود ہو تو انس اور اس کے مشتقات کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
11
اوري و ر ي
شعلہ پیدا کرنا۔
12
اوقد و ق د
ایندھن سے آگ جلانا۔
13
اَبَقَ أ ب ق
غلام کا آقا کے پاس سے بھاگنا یا ذمہ داریوں سے بھاگنا۔
14
اَبْرَمَ ب ر م
عزم کی منصوبہ بندی کرنا۔
15
اَبْقٰي ب ق ي
کسی چیز کا وجود باقی رکھنا ۔
16
اَبٰی أ ب ي
کسی بات کو قبول کرنے سے انکار ، اڑ جانا ، نہ ماننا ، تسلیم نہ کرنا ۔
17
اَتيٰ أ ت ي
بسہولت یا کسی دوسرے کام کے نتیجہ میں آتا ہے نیز یہ پیش آئند واقعہ کے لے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
18
اَثَارَ ث و ر
عموما گناہ کا بوجھ اٹھانے کے لیے آتا ہے۔
19
اَثْبَتَ ث ب ت
کسی چیز کو اپنی حالت پر باقی رکھنا۔
20
اَجِنَّةٌ ج ن ن
وہ بچہ جو ماں کے پیٹ میں ہو۔
21
اَجْر أ ج ر
طے شدہ بدلہ ، خدمت کا عوضانہ۔
22
اَحَذ أ ح د
لاثانی بے مثل، ان معنوں میں اللہ تعالی کے لیے۔ یا ایسی مخلوق کے لیے جس کی مثال نہ ہو۔
23
اَحَلَّ ح ل ل
اَحَلَّ میں اتارنے کا عمل اترنے والے کے کسی عمل کے نتیجے میں ہوتا ہے۔
24
اَحْسَنَ ح س ن
بہت عام ہے اور اس کا تعلق دوسرے سے بھی ہوسکتا ہے اور اپنی ذات سے بھی۔
25
اَحْصَنَ ح ص ن
نگہداشت اور حفاظت کر کے خود کو بچانا۔
26
اَدْرٰي د ر ي
کسی عیلہ اور تدبیر سے بات سمجھنا۔
27
اَذْرٰي ذرو ذ ر و
ذرو چھوٹی چھوٹی چیزوں کے ہوا میں اڑنے کے لیے
28
اَرَاد ر و د
دل میں کسی بات کا خیال آنا جانا۔
29
اَرْبٰی ر ب و
پال پوس کر بڑھانےکے لیے آتا ہے۔
30
اَرْسَلَ ر س ل
کسی کو پیغام دے کر بھیجنا۔
31
اَرْكَسَ ر ك س
نچلا سر اوپر اور اوپر کا نیچے کر کے پھینک دینا۔
32
اَزَّا أ ز ز
برے کاموں پر یوں ابھارنا کے احساس بھی نہ ہو۔
33
اَسَالَ س ي ل
کسی بھی بہنے والی چیز کو بہانا۔
34
اَسْبَاط س ب ط
نواسے ،نواسیاں اور آگے تک۔
35
اَسْفٰی أ س ف
ایسے افسوس اور غم کو کہتے ہیں جہاں انسان کا بس نہ چل سکتا ہوں۔
36
اَسْكَنَ س ك ن
کسی دوسرے مقام پر آباد کرنے کے لیے۔
37
اَسْلَفَ س ل ف
کسی چیز یا کام کا گزر جانا
38
اَسْلِحَة س ل ح
ہر قسم کا جنگی سامان ، جنگی سامان کے لیے مخصوص لفظ۔
39
اَشَارَ ش و ر
ہاتھ کی حرکت سے اشارہ کرنے کے لیے اشار آتا ہے۔
40
اَشَرَ أ ش ر
خود پسند اور لاف زنی کرنے والا ڈھنگیں مارنا۔
41
اَشْعَرَ ش ع ر
یہ لفظ آگاہ ہونا سے متعدی ہے «شَعَرَ» سے «اَشْعَرَ» ۔
42
اَصَابِعَ ص ب ع
کسی حالت میں کوئی بھی کپڑا اوڑھنا یا اپنے گرد لپیٹنا عام ہے۔
43
اَضَاعَ ض ي ع
عام ہے۔ کسی بھی وجہ سے کوئی چیز برباد کر دینا۔
44
اَطَاعَ ط و ع
دل کی خوشی کے ساتھ کسی کا حکم بجا لانا۔
45
اَظْهَرَ ظ ه ر
یہ لفظ آگاہ ہونا سے متعدی ہے «ظَهَرَ» سے «اَظْهَرَ» ۔
46
اَعْرَاب ع ر ب
بدتمیز جنھیں آداب گفتگو کا سلیقہ ہی نہ ہو۔
47
اَعْرَاب ع ر ب
اَعْرَاب دیہاتوں اور گنواروں کے معنوں میں بھی آتا ہے۔
48
اَعْرَبَ ، اَعْجَمَ ع ر ب
وضاحت سے بولنا ۔
49
اَعْمٰي ع م ي
مادر زاد اندھا
50
اَفَاض ف ي ض
کسی بہنے والی چیز کا کنارے سے بہنے لگنا۔
51
اَقَلَ ق ل ل
بادلوں کا بوجھ معمولی سمجھ کر اٹھانے کے لیے۔
52
اَقْبَلَ ق ب ل
اَقْبَلَ میں کسی بھی شخص یا کسی چیز کی طرف منہ کرنے اور آگے بڑھنے کا مفہوم پایا جاتا ہے۔
53
اَقْرَرَ ق ر ر
کسی عہد و پیمان پر قائم ہونا اور اس کا تعلق آئندہ سے ہوتا ہے۔
54
اَقْنٰي ق ت ر
اپنے عیال میں نان و نفقہ میں بخل کرنا یا اپنی ذات پر بھی کنجوسی کرنا۔
55
اَكْدٰي ك د ي
تھوڑا سا خرچ کرنے کے بعد رک جانا یا ارادہ کر کے پورا نہ کرنا۔
56
اَكْمَهَ ك م ه
مادر زاد اندھا
57
اَمَل أ م ل
بظاہر غیر متوقع اور دیر سے وقوع پذیر ہونے والی آرزو ۔
58
اَمَلَ أ م ل
دیر سے پوری ہونے والی اور بظاہر غیر متوقع امید کے لیے آتا ہے۔
59
اَمَّ أ م م
ادھر ادھر توجہ کیے بغیر سیدھا اپنی منزل کا قصد۔
60
اَمْسَکَ م س ك
جو کچھ بھی اپنے پاس ہو اسے روکے رکھنا۔
61
اَمْكَنَ م ك ن
جب اختیار میں مقام یا جگہ کا تصور بھی موجود ہو۔
62
اَمْنٰی م ن ي
جھوٹی قسم کی امیدیں دلانے کے لیے آتا ہے۔
63
اَنَامِلَ ن م ل
انگلی کا بالائی حصہ اور اس کی اطراف
64
اَنْبَاَ ن ب أ
کسی اہم واقعہ کی خبر دینا جس کا تعلق خبر پانے والے کی ذات ہے ہو خواہ یہ ماضی سے متعلق ہو یا حال سے یا مستقبل سے اور اس پر متنبہ کرنا۔
65
اَنْزَل ، نَزَّلَ ن ز ل
کسی چیز کونیچے اتارنے کے لیے ہیں انزال یکبارگی اور تنزیل محض اتارنے کے لیے خواہ یکبارگی ہو یا بتدریج۔
66
اَنْشَأَ ن ش أ
کسی چیز کو پیدا کرنا، تربیت کرنا اور اوپر اٹھانا ۔
67
اَنْشَرَ ن ش ر
مردوں کو اٹھا کر پھیلانے کے لیے
68
اَنْشَزَ ن ش ز
کسی چیز میں تحرک پیدا کر کے اٹھانے کے لیے۔
69
اَنْعَمَ ن ع م
انسان کی اچھی حالت کو کہتے ہیں
70
اَنْکَرَ ن ك ر
ایسی بات سے انکار جس کا دل میں یقین ہو ۔
71
اَوْثَان و ث ن
مخصوص مقامات اور شجر و حجر وغیرہ جن میں خدائی صفات تسلیم کی جاتیں اور ان کی عبادت کی جائے۔
72
اَوْزَار و ز ر
اوزار بمعنی ہتھیار اگر جنگ سے نسبت ہو تو آلات جنگ ہیں ورنہ نہیں۔
73
اَوْعٰي و ع ي
سنبھالنا اور کمی نہ ہونے دینا ہر قابلِ حفاظت چیز کے لیے عام ہے۔
74
اَوْلَاد و ل د
اولاد بیٹے ، بیٹیاں، پوتے ، پوتیاں اور آگے تک۔
75
اَھْل أ ه ل
کسی شخص کے ہم نسب لوگ یا وہ جو ایک ہی مسکن میں رہتے ہوں۔
76
اَیْمَن ي م ن
ایسی خیر و برکت جو فطری طور پر ودیعت ہو، سعادت۔
77
اُسْوَة (اسو) أ س و
کسی مثالی کردار کی اتباع کرنا جذبہ ہمدردی کے ساتھ۔
78
اُمْنِيَّة م ن ي
باطل اور بے بنیاد آرزو کو کہتے ہیں اور جس آرزو کی بنیاد موجود ہو وہ رجاء ہے۔
79
اِئْتَفَكَ أ ف ك
صحیح رخ کے علاوہ دوسرے رخ پر پٹخ دینا۔
80
اِبِل أ ب ل
اس جنس ، ہر قسم کے اونٹ پر اور نر و مادہ کے لیے۔
81
اِبْتَھَلَ ب ه ل
فریقین کا ایک دوسرے پر لعنت کے لیے مکمل آزادی سے دعا و التجا کرنا۔
82
اِتَّخَذَ أ خ ذ
دو مفعولوں کی طرف متعدی ہو کر بنانا کے معنی دیتا ہے اور اس میں استمرار پایا جاتا ہے۔
83
اِتَّقٰي و ق ي
اتقي اور تقويٰ: برے کاموں کی عقوبت سے بچ ڈر کر ان برے کاموں سے بچنا۔
84
اِجْتَثَّ ج ث ث
چھوٹے پودوں کو اور گھاس پھوس کی بیخ کنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
85
اِجْتَمَعَ ج م ع
اجتمع صرف جانداروں کو اکٹھا کرنے کے لئے۔
86
اِجْتَنَبَ ج ن ب
کسی چیز یا کام سے دور رہ کر بچنا۔
87
اِحْتَرَقَ ح ر ق
جب آگ میں بھڑک ہی بھڑک ہو شعلہ نہ ہو۔
88
اِخْتَال خ ي ل
متکبرآنہ چال چلنا اور دوسروں کو حقیر سمجھنا۔
89
اِخْوَةٌ أ خ و
بھائی بھائی ، نسبی تعلق کے لیے استعمال ہوتا ہے
90
اِدَّثَرَ د ث ر
کپڑا اوڑھ کر غفلت کی نیند سونا یا گہری نیند لینے کی نیت سے کپڑا لپیٹنا۔
91
اِذْ ، اِذِا فَإِذَا
اِذْ عموما ماضی کے لیے آتا ہے، اِذَا اچانک کسی خبر کے ظہور کے لیے
92
اِرْتَفَقَ ر ف ق
ایسے آرام کے لیے جس میں کوئی دوسری چیز حائل یا خلل انداز نہ ہو استعمال ہوتا ہے۔
93
اِرْتَقَبَ ر ق ب
انتظار کرنا اور چوکس رہنا۔ کڑی نظر رکھنا ۔ عموما برائی کے وقت کی انتظار کے لیے آتا ہے۔
94
اِزَّمَّلَ ز م ل
کسی ڈر ، کمزوری یا بددلی کی وجہ سے کپڑا اوڑھنا۔
95
اِسْتَأْذَنَ أ ذ ن
کسی کام کی اجازت یا منظوری طلب کرنا۔
96
اِسْتَأْنَسَ أ ن س
اپنے کسی قول و فعل سے دوسرے کو متعارف کرانا۔
97
اِسْتَجَابَ ج و ب
حکم قبول کرنا اور اس پر عمل کرنا ، مان لینا اور یہ بڑے سے بھی ممکن ہے۔
98
اِسْتَحَبَّ ح ب ب
دو یا زیادہ چیزوں سے ایسی چیز کا خیال کرنا جو جی کو بھائے تو یہ اِسْتَحَبَّ ہے ۔
99
اِسْتَخْلَفَ خ ل ف
استخلف سے مراد صرف ایسی حکومت یا کسی کا جانشین بنانا ہے جو احکام شرعیہ کو رائج کریں اور فروغ بخشیں۔
100
اِسْتَطَارَ ط ي ر
کسی چیز کا فضا میں بکھر کر پھیل جانا۔
101
اِسْتَعْصَمَ ع ص م
کسی گناہ یا نقصان سے بچنا اور حفاظت رکھنا۔
102
اِسْتَفَزَّ ف ز ز
کسی دوسرے کو گھبراہٹ میں مبتلا کرنا۔
103
اِسْتَنْفَرَ ن ف ر
مجرم یا جرم کرنے کے دوران بھاگنا کے پکڑا نہ جائے ۔
104
اِصْر أ ص ر
عهد و پیمان ، شرعی احکام کی ذمہ داریاں یا رسم و رواج کی جکڑ بندیاں ۔
105
اِصْطَنَعَ ص ن ع
کسی چیز کو فنی مہارت سے بنانا ۔
106
اِضْطَرَّ ض ر ر
کسی ضروری حاجت کی تکمیل کے لیے بیقرار ہونا ۔
107
اِعْتَريٰ ع ر و
عارضہ اگر جسم سے متعلق ہو تو اِعْتَري کا لفظ استعمال ہوگا۔
108
اِعْتَرَفَ ع ر ف
اپنے جرم کا اقرار کرنا جو زمانہ ماضی میں ہو چکا ہوتا ہے۔
109
اِعْتَزَلَ ع ز ل
کسی کام سے یا عقیدہ سے یا انسانوں سے کنارہ کشی اختیار کر لینا۔
110
اِفْتَرَآء ف ر ي
بناوٹی عقائد جو خود تراش کر اللہ کی طرف منسوب کر دیے جائیں یا جو اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا کریں۔
111
اِفْک أ ف ك
ایسا الزام جو لوگوں کو درطہ حیرت میں ڈال دے۔
112
اِقْتَدَ(قدو) ق د و
بمعنی کسی کے پیچھے چلنا اور اس جیسا کام کرنا۔
113
اِلْتَقَطَ ل ق ط
کسی گری پڑی چیز کو اٹھانے کے لیے
114
اِمَّا .
لو میں جزا شرط سے مقید ہوتی ہے جو ان کی صورت میں نہیں ہوتی۔ اما جب اگر کے معنوں میں آئے تو اس میں مَاحرف زیادہ ہے جو محض تحسین کے لیے آتا ہے۔
115
اِمْتَحَنَ م ح ن
اس آزمائش میں سختی کے بجائے نرمی ہوتی ہے اور اس میں سابقہ تعلیم و تربیت کی آزمائش ہوتی ہے۔
116
اِمْرَاَةٌ م ر أ
عام عورت کو کہتے ہیں اور یہ لفظ بیوی کے لیے بھی استعمال ہوا ہے۔
117
اِنَّ ، اَنَّ .
اِنَّ صدر کلام میں آتا ہے۔
118
اِنَّفَكَ ف ك ك
انفک میں یہ عمل اضطراری صورت میں ہوتا ہے۔
119
اِنْ .
لو میں جزا شرط سے مقید ہوتی ہے جو ان کی صورت میں نہیں ہوتی۔ اما جب اگر کے معنوں میں آئے تو اس میں مَاحرف زیادہ ہے جو محض تحسین کے لیے آتا ہے۔
120
اِنْبَثَّ ب ث ث
متفرق ہونا اور دور دور تک پھیل جانا (ارادہ کا دخل نہیں ہوتا )۔
121
اِنْبَذَ ن ب ذ
احساس کمتری کی بناپر دوسروں سے الگ ہونا۔
122
اِنْبَعَثَ ب ع ث
اٹھ کر تنہا کسی مقصد کے روانہ ہو جانے کے لیے۔
123
اِنْتَثَرَ ن ث ر
متفرق ہونا اور گر پڑنا (غیر جاندار چیزوں) کے لیے آتا ہے ۔
124
اِنْتَشَرَ ن ش ر
مجمع کا متفرق ہونا اور اپنی اپنی راہ لینا ۔ (اپنے ارادہ سے)۔
125
اِنْتَصَرَ ن ص ر
کسی پر ظلم و زیادتی اور دفاع مضرت کے لیے بدلہ لینا ہے۔
126
اِنْتَظَرَ ن ظ ر
انتظار کسی امید کے وقت کی مدت گزارنا اور یہ لفظ عام ہے خیر و شر میں اور شک و یقین دونوں صورتوں میں آتا ہے۔
127
اِنْتَقَمَ ن ق م
نقم کے معنی کسی چیز کو برا سمجھنا اور اس میں عیب دھرنا۔
128
اِنْتَھٰي ن ه ي
انتہی میں باز رہنے کا عمل بہت حد تک اختیاری ہوتا ہے۔
129
اِنْفَضَّ ف ض ض
کسی چیز کے پورے اجزاء کا آہستہ آہستہ متفرق ہونا اور پراگندہ ہوتے جانا ۔
130
اِنْقَعَرَ ق ع ر
انقعر بڑے بڑے درختوں جن کی جڑیں کافی گہرائی تک ہوں کی بیخ کنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
131
اْسْلَمَ س ل م
کسی کی رضا کے سامنے سرتسلیم خم کر دینا۔
132
اٰدَ (اود) أ و د
محنت و مشقت کی زیادتی کی وجہ سے طبیعت کا بوجھل ہونا۔
133
اٰوٰي أ و ي
کسی کو اپنے ہاں بطور پناہ رہائش دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
نوٹ:
الفاظ کی یہ فہرست ہر ہفتہ آپڈیٹ ہوتی ہے ، نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں لہذا دوبارہ وزٹ کیجئے ، اگر کوئی غلطی نظر آئے یا تجاویز دینا چاہیں تو اطلاع دیجیے۔

Abu Talha
Whatsapp: +92 0331-5902482

Email: islamicurdubooks@gmail.com